سوال (3524)
کیا عورت میک اپ کر سکتی ہے، کس حد تک کر سکتی ہے، اس کی وضاحت فرما دیں اور ساتھ ہی یہ کہ بعض عورتوں کے منہ پر بال آجاتے ہیں اور وہ اترواتی ہوں تو کیا حکم ہے، اس حوالے سے راہنمائی فرمائیں۔
جواب
جی ہاں شریعت کے دائرہ میں رہ کر عورت زیب و زینت اختیار کر سکتی ہے۔
(1) زیب و زینت کے لیے جو چیزیں استعمال کی جائیں وہ حلال چیزوں سے بنی ہوں۔
(2) عورت زیب و زینت محارم رشتے دار، شوہر اور خواتین کے سامنے اختیار کر سکتی ہے۔
باقی اگر چہرے کے بال آجاتے ہیں، چہرا اپنی اصلی حالت میں نہیں رہتا تو ظاہری سی بات ہے کہ وہ چہرے کے بال اتار سکتی ہے، اس طرح مونچھیں اور داڑھی کے بال آجائیں تو وہ بھی ہٹادے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ