سوال (6481)

ایک عورت کے چار آپریشن (سیزرین) ہو چکے ہیں اور اس کے چار بچے ہیں بیوی مزید اولاد کی خواہش مند نہیں ہے عورت کی صحت بھی اس کی اجازت نہیں دیتی ایسی صورت میں کیا عورت کے لیے مستقل طور پر نس بندی (ہمیشہ کے لیے ٹانکے لگوانا) کروانا شرعاً جائز ہے؟

جواب:

نہیں مستقل طور پر ایسا کرنا حلال نہیں۔ یہ اللہ کی تخلیق کو بدلنے کے مترادف ہے۔
جوکہ حرام ہے۔ [النساء: 119]
البتہ عارضی طور پر کوئی بھی راستہ اختیار کرسکتے ہیں جس سے حمل نہ ہو۔ خواہ وہ ادویات کے ذریعہ ہو، عارضی “اسٹیچننگ” کے ذریعہ ہو۔یا کوئی بھی۔
البتہ اگر بچہ دانی کا کینسر ہو یا اس طرح کا مرض ہو جس سے جان جا سکتی ہے تو اس خاص صورت میں مختلف ماہر ڈاکٹروں کی رائے کو سامنے رکھتے ہوئے مستقل طور پر بچہ دانی نکلوانے کے جواز کا حکم بیان کیا جاسکتا ہے اضطراری صورت کے پیش نظر۔ ورنہ مطلقا حکم یہی ہے کہ ایسا کرنا حرام ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ