سوال (5258)
کیا کوئی عورت نا محرم کو نام سے پُکار سکتی ہے یاں اسکی ممانعت ہے؟
جواب
غیر محرم کو عورت اس کے نام سے پکار سکتی ہے، احادیث میں جگہ جگہ ذکر ہے، خواہ وہ امہات المومنین ہو یا کوئی اور ہو، نام لے کر بتاتی ہیں کہ فلاں نے ایسا کیا ہے، فلاں نے ایسا کیا ہے، فلاں نے غسل دیا ہے، فلاں نے سہارا دیا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ