سوال (4595)
کیا عورت پاؤں میں پازیب بغیر آواز والا پہن سکتی ہے؟
جواب
یہ زینت کی چیز ہے، عورت پہن سکتی ہے، لیکن عورت اپنے محارم یا اپنے شوہر کے سامنے زینت اختیار کر سکتی ہے، یا خواتین کے سامنے پہن لے، باقی سب کو دیکھانے کے لیے اجازت نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ