سوال (5428)

ایک خاتون جس کے پہلے شوہر کی وفات ہو چکی ہے۔ اس سے اس کی ایک بیٹی ہے۔ عورت نے اپنا سارا زیور اپنی بیٹی (یتیم بچی) کے نام کر دیا تھا۔ پھر عورت کا دوسرا نکاح ہوا۔ اور نکاح کے کچھ عرصے بعد دوران ولادت عورت کا انتقال ہو گیا۔ اب دوسرے شوہر سے بھی ایک بیٹا ہے تو کیا جو زیور وہ اپنی بیٹی کے نام اپنی زندگی میں کر گئی تھی۔ اور بہن کے پاس رکھوا گئی تھی۔ اس میں دوسرے شوہر اور بیٹے کا حصہ بنتا ہے کہ نہیں؟ رہنمائی فرمائیے۔

جواب

اگر واقعی خاتون نے اپنا زیور نکاح سے پہلے اپنی بیٹی کو تحفہ دے دیا تھا تو یہ جائز تھا کیونکہ اس وقت اسکی کوئی اور اولاد نہ تھی جو کہ سب میں برابری کرتی پس وہ زیور اب اسی بیٹی کا ہو گا۔
دوسرا تحفہ میں میرے علم کے مطابق ایک تہائی کی قید نہیں ہے وہ قید وصیت میں ہے اور اس میں بھی علت بتائی گئی ہے کہ کہیں وارثین محتاج نہ رہ جائیں جبکہ یہ تو وارث کو ہی تحفہ دیا جا رہا ہے۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم ارشد حفظہ اللہ