سوال (575)

قبر کو مسجد گاہ نہ بنایا جائے اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں اور عورتوں کا قبرستان جانے سے متعلق جواز اور عدم جواز اس کے بارے میں بھی کچھ وضاحت فرمائیں؟

جواب

قبرستان مُردوں کے لیے ہے مساجد زندوں کے لیے ہے۔ عبادت گاہ مسجد ہے قبرستان نہیں ، عورتیں شرعی حدود کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے قبرستان جا سکتی ہیں۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

عورتوں کا قبرستان جانا، اگرچہ علماء کے درمیان مختلف فیہ ہے “بین الكراهة والاستحباب و الحرمة” اقرب ترین قول عدم جواز کا ہے وهذا مذهب شيخ الإسلام ۔

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ

کسی شخصیت کے نام اور بلند قامتی سے مرعوب ہونے کی بجائے دلائل پر نظر رہنی چاہیے ، عورتوں کو بعض قیود کے ساتھ قبرستان میں جانے اجازت ہے، آغاز میں اہل اسلام کو قبرستان جانے سے منع کردیا گیا تھا۔ مردوں کو بھی اور عورتوں کو بھی ، بعد میں یہ حکم منسوخ کردیا گیا اور قبرستان جانے کی اجازت اور ترغیب دلائی گئی۔ مردوں کےساتھ ساتھ عورتوں کوببھی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم جزع فزع سے ان کو بالخصوص منع کیا گیا۔اور جتھے بناکر اور کثرت سےجانے سے بھی۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

شیخنا الفاضل! مانعین کے دلائل اور مجوزین کے دلائل کے جوابات دیکھ کر جو سمجھ آئی ہے وہی کہا ہے ، کسی شخصیت کا نام ذکر کرنے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ محض نام دیکھ کر موقف اپنایا گیا ہے ۔

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ