سوال (4256)
میرے بڑے بھائی کی شادی کو تقریباً دو ماہ ہو گئے ہیں اور معاملات بیوی کی طرف سے بڑے خراب ہیں، جیسا کہ وہ کہتی ہے ابھی بچوں کا نام نہیں لینا مجھے بچے نہیں چاہیے اور یہاں تک کے رات کو قریب بھی نہیں آنے دیتی، بھائی کو طعنہ دیتی ہے، آپ کا قد چھوٹا ہے، آپ کا رنگ کالا ہے، اب سب یہی کہتے ہیں کہ اسے طلاق دو یہ تمہاری عزت نہیں کرے گی اگر بچے ہو بھی گئے ہیں۔ خواب کی تعبیر بتائیں۔
بھابھی اپنے میکے گئی ہے اور اپنے گھر کی چھت پر ایک چھوٹی سی جھونپڑی ہے اور اس میں جالے لگے ہیں اور ضرورت کا سامان بھی نہیں ہے میں دیکھتا ہوں بھابھی کو اور اوپر گیا اور وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ اب میں یہاں رہوں گی۔ اور میں نے کہا کے تمہارا اتنا اچھا رہن سہن کھانا پینا، پہننا وغیرہ تم یہاں کیسے چھوٹی سی جھونپڑی میں رہو گی۔ اتنے میں بھابھی کے بھائی نے دیکھا اور اپنے والد جو میرے خالو کو بتایا وہ گھر سے باہر آئے اور میں نے انہیں سمجھایا کہ ایسی کوئی غلط بات نہیں ہے ہم ویسے کھڑے تھے اور انہوں نے مجھے اور اپنی بیٹی کو گلے لگایا اور روئے کہا کوئی بات نہیں میں سمجھتا ہوں۔
جواب
تعبیر معاملات کے حساب سے واضح ہے۔
اللہ رحم فرمائے، بھابھی کو اپنی اصلاح اور زاویئہ فکر درست کرنے کی ضرورت ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ گھر خراب کر بیٹھیں۔
اسکے علاوہ بھی فریقین اپنی اپنی غلطیوں پر نظر ثانی کریں، باہمی اصلاح کی کوشش کریں۔
اللہ عاقبت بخیر فرمائے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ