سوال (6019)
اگر عورت مرد سے خلع لینا چاہتی ہے لیکن مرد خلع نہیں دیتا تو عورت کیا کرے دلیل سے جواب دیں، اور کیا مرد سے خلع لیا جاتا ہے؟ یا خلع عدالت کی جانب سے ہوتا ہے؟
جواب
عورت خلع لے سکتی ہے، عموماً عدالت کی طرف رجوع کیا جاتا ہے، جس طرح سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی بیوی نے عدالت عظمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف رجوع کیا تھا، البتہ شوہر براہ راست دے دے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ خلع بغیر عدالت اور حاکم کے ہو جائے گا، باقی کاغذی کاروائی ہونی چاہیے، عورت کو معلوم ہونا چاہیے کہ بے مقصد خلع لینے والی عورت منافقہ ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




