سوال (4226)
ایک آدمی عورت کے معاملے میں کسی فتنے کا شکار ہے اور وہ اس سے بچنا بھی چاہتا ہے، لیکن بچ بھی نہیں پاتا بڑا پریشان ہے، اپنے ایمان کی دین کی بہت فکر کر رہا ہے، وہ کہہ رہا ہے کہ مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتا دیا جائے کہ اللہ تعالی مجھے اس فتنے سے محفوظ کر لے۔
جواب
فتنوں سے بچنے کے جو اذکار ہیں، وہ کثرت سے کریں ، نوافل اور دعاؤں کا اہتمام کریں، باقی ظاہری اسباب بھی ختم کردیں جیسا کہ سم تبدیل کردیں، راستہ تبدیل کردیں، یہ چیزیں اپنے اوپر جبراً مسلط کریں، ان شاءاللہ اس سے فرق پڑ جائے گا، اگر غیر شادی شدہ ہیں تو روزے رکھ لیں اور جلد سے جلد اس کی شادی کروائی جائے، شادی شدہ ہیں تو احسن طریقے سے یہ بات ان کی زوجہ کو سمجھا دیں کہ وہ اس کو وقت زیادہ دے، اس کے اس فتنے سے نکلنے کے لیے مددگار بنے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ