سوال (5843)
جنس لڑکی، نام فضہ، کنواری، عمر چھبیس سال،
کوئی جگہ ہے جہاں پر پھول ہیں اور بہت خوبصورت ہیں اور اس جگہ پر ایک کرسی جیسی کوئی چیز ہے جہاں میں بیٹھی ہوں اور بہت سارے لوگ ہیں آس پاس اور وہ لوگ مجھ پر گندہ پانی عجیب سا پھینکتے ہیں اور بہت ہنستے ہیں لیکن وہاں تھوڑی دور سے کوئی نوجوان جیسے جیسے میرے قریب ہوتا ہے وہ سب لوگ گندگی اور کانٹے سب کچھ مجھ سے دور ہو جاتے ہیں۔ لیکن مجھے اس انسان کا کبھی چہرہ نظر نہیں آیا، اور یہ خواب مجھے تقریبا بیس سال سے بار بار آتا ہے۔
کل رات خواب تھا کوئی فنکشن ہے اور میری چادر دوپٹہ کوئی جلا دیتا ہے اور اس جگہ پر بہت سارے لوگ آتے ہیں اور میرا بڑا بھائی حمزہ میرے اوپر چادر دے کر مجھے وہاں سے لے جاتا ہے۔
یہ دونوں خواب اسی لڑکی کو آئے ہیں۔
جواب
نوجوان سے مراد اس لڑکی کے وہ نیک اعمال ہیں جو یہ انجام دے تو زندگی پر سکون ہوجائے۔
پردے کا اہتمام اور مخلوط ماحول سے اپنے آپ کو بچائیں۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ