سوال (3472)
کیا عورت نانی، دادی اور نانے دادے کے بھائیوں سے پردہ کرے گی؟
جواب
سگی نانی، سگی دادی، سگے نانا، اور سگے دادا کے سگے بھائیوں سے پردہ نہیں۔ یہ بھی محارم میں سے ہیں، جس طرح ماں اور باپ کے سگے بھائی عورت کے محرم ہیں۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
جن سے نکاح کسی صورت نہیں ہو سکتا ان سے پردہ نہیں ہے، جن سے کسی نہ کسی صورت نکاح ہو سکتا ان سے پردہ ہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ