سوال (4444)

عورت اپنی عدت اسلامی مہینے کے حساب سے پوری کرے یا انگریزی مہینے کے حساب سے اگر اسلامی مہینوں کا پتہ نہ ہو تو پھر رہنمائی فرما دیں۔

جواب

یاد رہے کہ عدت قمری مہینے کے حساب سے پوری کی جاتی ہے، اگر پہلے پتا نہیں چلا ہے تو عیسوی حساب سے دیکھا جا سکتا ہے، یہ کام کلینڈر کی مدد سے کیا جا سکتا ہے، اب سوشل میڈیا کا دور ہے، سب کچھ سمجھانا آسان ہے، کسی پڑھے لکھے آدمی سے معلوم کروائے کہ اس دن کونسی انگریزی تاریخ تھی، اسی حساب سے قمری تاریخ بھی تلاش کرلے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ