سوال (1003)

کیا عورت امامت کروا سکتی ہے؟ اس کی اقامت کا کیا حکم ہے؟

جواب

عورت صرف صف کے درمیان کھڑی ہوکر عورتوں کی ہی امامت کروا سکتی ہے، عورت امامت کے لیے آگے کھڑی نہیں ہوگی، اگر عورتیں ہی ہیں تو اقامت کہی جا سکتی ہے، کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سوال: السلام علیکم ورحمة الله وبركاته!
اگر خواتین کی امامت ایک مرد کروائے تو اقامت کون کہے گا؟
جواب: وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
نماز پڑھانے والا خود بھی اقامت کہہ سکتا ہے اور یہ جائز ہے۔ اقامت نہ بھی ہو تو جماعت تو ہو جائے گی۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ