سوال (4661)

آج کل جیسے حالات ہیں، عورتوں کو قبروں سے نکال کران سے بدکاری کے واقعات پیش آرہے ہیں، کیا ان حالات میں قبر پکی کی جاسکتی ہے؟

جواب

اگر یہ دروازہ کھول دیا جائے تو بہت سے امور کو حلال کرنا پڑے گا، ایسے واقعات ایک فیصد ہوتے ہیں، ایسے واقعات کی روک تھام قانون سازی اور سزائوں سے ممکن ہے، نہ کہ شریعت کو تبدیل کر کے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کو پختہ کرنے سے منع کیا ہے، یہ اصول کل قیامت تک ہے، ہمیں اپنی اصلاح کرنی چاہیے، ناکہ شریعت کو تبدیل کرنا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ