سوال (1985)

عورت کی رضا مندی کے بغیر شوہر دوسرا نکاح کرسکتا ہے؟

جواب

شوہر اگر بیوی سے اجازت لے گا تو شاید ہی کوئی بیوی خوشی سے دوسری شادی کی اجازت دے، تاہم شوہر شرعا بیوی سے اجازت لینے کا پابند نہیں ہے، البتہ ملکی قانون کی رو سے بیوی کی اجازت ضروری ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

جی بالکل شوہر شادی کر سکتا ہے، دوسری، تیسری یا چوتھی شادی کے لیے بیوی سے پوچھنا لازم نہیں ہے، باقی قانونی طور پہ کچھ مسئلہ ہے، قانونی طور پہ شاید یہ موجب سزا ہے، اس لیے کسی وکیل سے مشورہ کرکے یہ قدم اٹھایا جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ