سوال (2868)

اگر عورت کی صحت اچھی نہ ہو، کمزوری ہو یا بچہ دانی کے مسائل کی وجہ سے ڈاکٹرز کہیں کہ پریگننسی ختم کروادیں تو اس کا کیا حکم ہے؟ پریگننسی کو چند دن ہی ہوئے ہیں۔

جواب

معذور ہے، طبیب کے مشورہ پر ایسا کرنے میں ان شاءاللہ حرج نہیں، معذور ہونے کے ساتھ معذور کیسا ہے، عذر کس نوعیت کا ہے اس عذر کے لیے وہ کیسی رخصت کو اختیار کرتا ہے، یہ معذور اور اللہ کے مابین معاملہ ہے، امید ہے صورت مسئولہ میں دیگر علماء کرام بھی اسی موقف کو اختیار کرتے ہیں۔
واللہ اعلم

فضیلۃ الباحث نعمان خلیق حفظہ اللہ

عام طور پر ڈاکٹرز حضرات تیسرے چوتھے بچے کے حمل کی صورت میں یہی مشورہ دیتے نظر آتے ہیں، تو صورتحال اگر معمولی نوعیت کی ہے تو حمل نہیں گرایا جائیگا اور اگر معتبر و دیندار اور کم از کم دو ڈاکٹر یہ کہیں کہ اس حمل سے عورت یا بچے کی جان- یقین کے قریب قریب- جا سکتی ہے تو اس اضطراری کیفیت میں اسقاطِ حمل کرایا جاسکتا ہے۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ