سوال (435)

عورت کو غسل اور کفن دینے کا طریقہ کیا ہے ؟ احادیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں ؟

جواب

جس طرح غسل جنابت کیا جاتا ہے یا جمعہ کی وجہ سے غسل کیا جاتا ہے ، اس طرح دوسرے کو غسل دینا ہے ، باقی عورت کو عورت ہی غسل دے گی الا یہ کہ شوہر اپنی بیوی کو دے دے ، کفن میں تین کپڑے ہیں ، اگر پانچ دیے جائیں تو کوئی حرج نہیں ہے ، باقی تفصیل کے لیے “احکام الجنائز” امام البانی رحمہ اللہ کی دیکھ لیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ