سوال (5573)
عورت کو کتنے اور کون کونسے کپڑوں میں کفن دیا جائے؟
جواب
صحیح روایات میں مرد و عورت کے لیے تین ہی کپڑے ہیں، اسی کا اہتمام کرنا چاہیے، بعض روایات کو علماء نے قبول کیا ہے، اس میں سینہ بند اور اوڑھنی کا ذکر ہے، جہاں تک میری معلومات ہے، تین کپڑوں والی روایت راجح ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ