سوال (771)

میری والدہ ادھیڑ عمر کی ہیں اور ان کو کبھی کبھی حیض کا خون آنے لگ جاتا ہے ، جو اک دو دن کے بعد رک جاتا ہے ، دس یا پندرہ دن بعد پھر آ جاتا ہے اس حالت میں روزے کیسے رکھے جائیں؟

جواب

جن ایام میں خون دیکھے گی ، ان ایام میں روزہ نہیں رکھے گی ، جن ایام میں خون نہیں دیکھے گی ان ایام میں روزہ رکھے گی ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ