سوال (6580)
عورت پر زیادہ حق کس کا ہے؟ اس کے شوہر کا یا اس کی اپنی ماں کا؟ رہنمائی فرمائیں۔
جواب
شادی کے بعد شوہر کا حق زیادہ ہو جاتا ہے اور بیوی اسی کی اطاعت کرنے کی پابند ہے، جب تک کہ وہ شریعت، قرآن و حدیث کے خلاف حکم نہ دے یا قطعِ رحمی کا درس نہ دے۔ اس صورت میں، شوہر کی اطاعت زیادہ درجہ رکھتی ہے اور بیوی پر لازم ہے کہ وہ اسی کے مطابق عمل کرے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




