سوال (1673)

میری بہن گاؤں میں رہتی ہے ، دو چار دن میں ان کو شہر میں شفٹ ہونا تھا ، تو ان کے شوہر فوت ہوگئے ہیں ، کیا اب میری بہن عدت گاؤں میں گزارے یا نئے گھر میں شفٹ ہو سکتے ہیں؟

جواب

جس گھر میں خاوند کی وفات کی خبر آئی تھی ، اگر کوئی مانع نہیں جیسے کہ جان و مال یا عزت کا خوف ، تو عورت اسی گھر میں عدت گزارے ، گھر والوں کو چاہیے کہ اس کی عدت گزاری کا مناسب انتظام کریں اور چار مہینے دس دن صبر سے کام لیں ، اگر گھر والے مثال کے طور پر دھکے دے کر نکالتے ہوں تو پھر جہاں چاہے عدت گزارے۔
مزید دیکھیں [سنن أبي داود : 2300]

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ