سوال (6142)
جامعہ میں بچے ناظرہ پڑھتے ہیں جن میں چھوٹے لڑکے بھی ہوتے تو کچھ بڑے بھی زیادہ بڑے نہیں۔ جب نماز کا ٹائم ہوتا ہے نیچے مسجد میں جماعت کھڑی ہوتی ہے اوپر مدرسہ ہے تو وہاں لڑکیاں اور پڑھانے والی ٹیچر جماعت کے ساتھ نماز پڑھتی ہیں تو اگلی صف میں کھڑی ہوتی ہیں جبکہ سارے لڑکے چاہے بڑے چاہے چھوٹے جو پڑھتے وہ پیچھے علیحدہ صف بناکر نماز پڑھتے، تو کیا ان کی نماز ٹھیک ہے؟ اس کا طریقہ بتادیں، اور کتنی عمر تک کے لڑکے کو نماز پڑھا سکتی ہیں؟ رہنمائی فرما دیں۔
جواب
خواتین صرف خواتین کو نماز پڑھا سکتی ہیں، باقی مذکر یعنی لڑکوں کو نماز نہیں پڑھا سکتی، تعلیم و تربیت اور چیز ہے، باقاعدہ فرض نماز کی جماعت لڑکوں کی خواتین کرائیں، یہ جائز نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: شیخ محترم جماعت نیچے امام صاحب کرواتے ہیں اوپر والی چھت پر عورتیں نماز پڑھتی ہیں۔ وہاں پر ہی مدرسہ ہے جہاں بچے پڑھنے آتے ہیں جس میں چھوٹے اور بچیاں ہوتی انکو پڑھانے والی خواتین ٹیچر ہیں۔ تو جب نماز کا ٹائم ہوتا تو مذکر بچوں کو اوپر ہی نماز پڑھاتے جماعت کے ساتھ جبکہ نیچے مردوں کی نماز کھڑی ہوتی لیکن آگے لڑکیاں ہوتی پھر مزکر بچے ہوتے۔
یہ پوچھنا ہے کہ کیا یہ جائز ہے۔ کیونکہ ان میں کچھ بچے بڑے بھی ہیں جن پر نماز فرض ہوچکی ہے۔
جواب: لڑکوں کو نیچے نماز کے لیے بھیج دینا چاہیے، نظم و ضبط بنایا جا سکتا ہے، بے مقصد کی گنجائشیں نکالنے کی ضرورت نہیں ہے، کوئی صورت نہیں بن پا رہی ہے، تو لڑکے آگے کھڑے ہوں، پھر معلمات لڑکیوں کو لے کر کھڑے ہوں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




