سوال (3658)
عورتیں اپنے چہرے کے بال اتارتی ہیں ان کا کیا حکم ہے؟
جواب
سب سے پہلے یہ دیکھنا پڑے گا کہ عورت کو چہرے پر بال کیوں آتے ہیں، ایلو پیتھک میں علامت کا علاج کرنا ہوتا ہے، حکمت میں ہے کہ یہ مسئلہ چلا کہاں سے ہے، آجسے کئی سال پہلے یہ مسئلہ نہیں تھا، آج چینی، فاسٹ فوڈ اور کئی ایسی چیزیں آئی ہیں، جس کی وجہ سے یہ مسائل بہت آئے ہیں، یہ بال ہارمونز کی وجہ سے آتے ہیں، خواتین اگر خوراک کا خیال رکھیں تو یہ مسائل پیدا نہیں ہونگے، باقی جو بال مردوں کی مشابہت میں ہوں، ان کو ختم کروایا جا سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ