سوال (4616)
کیا عورتوں کے لیے بھی اذان لازم ہے؟
جواب
عورتوں کے ذمے اذان و اقامت نہیں ہے، اگر وہ ایسی جگہ ہے جہاں صرف عورتیں ہی عورتیں ہیں، آواز باہر نہیں جاتی، اور کسی خاتون نے اذان دے دی ہے، اقامت کہہ لی تو گنجائش بہرحال دی جا سکتی ہے، باقی یہ باقاعدہ عورتوں کی ذمے داری نہیں ہے، ایسا اہتمام نہ ہو، جس کی بنا پر بدعت کا فتویٰ لگ جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ