سوال (4162)
عورتوں کے احکام و مسائل، خاص کر پردہ کے حوالہ سے تمام تر تفصیلات، بہن، بیٹی، بیوی، وغیرہ کا پردہ کن کن سے ہے، کتاب درکار ہے۔
جواب
اس موضوع پر آپ کو شیخ البانی رحمہ اللہ کی کتاب مل جائے گی، احکام ستر و حجاب شیخ عبد الرحمٰن کیلانی رحمہ اللہ کی مل جائے گی، شیخ امین اللہ پشاوری نے الدین الخاص میں کسی جلد میں خاص بحث کی ہے، اس طرح فیضلۃ الشیخ مبشر ربانی رحمہ اللہ نے بھی کسی عرب عالم کی کتاب کا ترجمہ کیا ہے، وہ دیکھ لیں۔ شیخ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ نے بھی کسی کتاب کا ترجمہ کیا تھا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
خواتین کے مخصوص مسائل کے حوالے سے شیخ صالح الفوزان کی کتاب ہے جس کا مولانا رضاء اللہ مبارکپوری نے ترجمہ کیا ہے اور پاکستان میں کئی اداروں نے شائع کیا ہے، اسی طرح ایک مختصر رسالہ شیخ ابن العثیمین کا ہے جس کے دو تین ترجمے ہوئے ہیں۔
پردے کے حوالے سے شیخ بکر ابو زید کی کتاب ہے حراسة الفضيلة جس کا ترجمہ کئی سال قبل مولانا یوسف طیبی صاحب نے بعنوان “پردہ محافظ نسواں” کیا تھا. ایک مختصر رسالہ شیخ ابن عثیمین کا بھی ہے جس کا ترجمہ ڈاکٹر عبدالرشید ظہر صاحب نے کیا تھا. مولانا مودودی صاحب کی کتاب تو معروف ہے.
فضیلۃ العالم سید کلیم حسین شاہ حفظہ اللہ