سوال (5178)

عورتوں کے کپڑوں پر تتلیاں ہوں۔ کیا ان کپڑوں میں نماز پڑھنا جائز ہے؟

جواب

جاندار کی تصاویر والے کپڑے پہننا حرام ہے یہ الگ مسئلہ ہے۔
اور دوسرا مسئلہ کہ ایسے کپڑوں میں نماز کا کیا حکم ہے؟
تو اسکا اہل علم یہ جواب دیتے ہیں کہ ان کپڑوں میں نماز اگرچہ ہو جائیگی لیکن گناھ برقرار رہے گا۔
مسئلہ پتہ چلنے کے بعد ایسے کپڑوں کو نماز کے علاوہ بھی نہیں پہننا چاھئیے۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

جاندار چیزوں والے ملبوسات سے ہر صورت اہل ایمان کو اجتناب کرنا چاہیے ہے اور نماز جیسی عبادت میں تو ایسے لباس کے ساتھ نماز پڑھنا نماز جیسی عظیم عبادت کی بے قدری ہے۔
لہذا ایمان وتقوی کا تقاضا ہے کہ نماز اور غیر نماز میں اس جیسے ملبوسات اور پردوں سے گھر کو پاک اور دور رکھا جائے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ