سوال 6682
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
حياكم الله. شيخ المحترم خواتین / طالبات کے لیے مختصر آن لائن کورس کے لئے مختصر متون کیا معین کریں؟ اگر منھج سلف کے تعارف سے متعلق اور عقیدہ سے متعلق وغیرہ۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
جہاں تک عقیدے کا تعلق ہے، آن لائن ہو یا آن سائٹ ہو، تو میرا خیال میں لمعۃ الاعتقاد اور عقیدۃ الحافظ یا اصولِ ثلاثہ، تو ان میں سے کسی کا انتخاب کریں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




