سوال (4466)
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنھما کا بیان ہے کہ عورتوں میں سب سے پہلے حضرت ہاجرہ نے کمر پٹہ باندھا تا کہ حضرت سارہ ان کا سراغ تک نہ پائیں” اس عبارت کا کیا مطلب ہے؟
جواب
کمر پر چادر ایسے باندھ لی کہ اس کا کچھ لمبا چھوڑ دیا جو زمین پر کھسٹ کر قدموں کے نشان مٹا دے۔
فضیلۃ الباحث ابو حامد محمود سلفی حفظہ اللہ
یہ اس طرح ہے کہ فوجی لوگ گاڑی وغیرہ کے پیچھے بورا یا کپڑا لٹکا دیتے ہیں، تاکہ پیچھے ٹائروں کے جو نشانات ہوتے ہیں، وہ مٹ جائیں۔ اس لیے وہ کپڑا لمبا باندھ دیتے ہیں تاکہ نشان مٹتے چلے جائیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ