سوال (962)

ایام حیض میں عورت میت کو غسل دے سکتی ہے؟

جواب

کوئی حرج نہیں حائضہ یا جنبی میت کو غسل دے سکتے ہیں۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ

جی ہاں! غسل دے سکتی ہے، اس کے اوپر کوئی پابندی نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل:
کیا حائضہ عورت میت کو غسل دے سکتی ہے اور کفن پہنا سکتی ہے؟
جواب:
جی ہاں، ایسی عورت جو ہے، میت کو غسل دے سکتی ہے۔ اس میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔ بلا وجہ کے لوگ بعض اوقات اس مسئلے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں، حالانکہ شرعاً اس میں کوئی قباحت نہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ