سوال (5719)
آیت الکرسی میں (کرسی) سے مراد کیا ہے؟
جواب
سلف صالحین کے ہاں کرسی کا وہی معنی ہے جو عرفا میں چلتا ہے، یعنی وہ شے جس پر بیٹھا جاتا ہے۔ البتہ اسکی کیفیت و ہیئت معلوم نہیں ہے۔ اس کا معنی سلطنت و علو سے کرنا درست نہیں ہے ۔واللہ اعلم
فضیلۃ الباحث ابرار احمد حفظہ اللہ
سلف صالحین کے اقوال میں یہ وضاحت آئی ہے کہ کرسی سے مراد موضع القدمین (قدمین کی جگہ) ہے، اس پر ہمارا ایمان ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ