سوال (2029)
ایک ایپ ہے جہاں کلک کرنے سے لوگ پیسہ کماتے ہیں اور کلک کرنے سے پروموشن ہوتی ہے، کسی ایپ وغیرہ کی وہ پروموشن کا پیسہ دیتے ہیں؟
جواب
یہ فعل لغو ہے، اس ایپ میں تصویر کا عمل دخل ہے، یہ بھی محظورات اور ممنوعات میں سے ہے، لہذا اس کی کمائی کو ذریعہ معاش بنا لینا یہ مشکوک عمل ہے، یہ شبہ سے بالکل بھی پاک نہیں ہے۔ پروموشن ہی صحیح یا اس کو جو وہ نام دیتے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ اس میں ایسا کیا ہے کہ آپ کو وہ ایک کلک میں پیسہ دیتے ہیں، ساری چیزوں کو دیکھا جاتا ہے، ایسی چیزوں کو مستقل طور پر معیشت بنالینا درست نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
درست چیز کی پروموشن ہو تو جائز ہے۔
کسی غلط ایپ، ویب سائٹ یا پروڈکٹ کی پرموشن ہو تو ناجائز ہے۔ اور اگر پتہ ہی نہ ہو کہ کس چیز کی پروموشن ہو رہی ہے جیسا کہ عموما اس قسم کی ایپس میں ہوتا ہے تو وہ شبہے کی وجہ سے ناجائز ہے۔
کئی ایک لوگ اس طرح کے سوال کرتے ہیں جب ہم انہیں پوچھتے ہیں کہ یہ کس چیز کو پروموٹ کر رہے ہیں تو انہیں پتہ ہی نہیں ہوتا۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ