سوال (3611)
کیا” آئرہ” (Ayra) نام رکھ سکتے ہیں۔
جواب
” آئرہ” یہ نام تلاش بسیار کے بعد نہ عربی لغت میں ملا اور نہ ہی فارسی میں، اگر عربی زبان میں اس کے حروفِ اصلیہ دیکھے جائیں تو بھی اس مادے سے کوئی مناسب معنٰی نہیں نکلتا؛ لہذا مذکورہ نام رکھنا درست نہیں ہے، اس کے بجائے صحابیات رضی اللہ عنہن یا نیک خواتین کے اسماء گرامی میں سے کوئی نام رکھاجائے جو افضل ہونے کے ساتھ باعث برکت بھی ہو یا اچھا بامعنی نام رکھا جائے جس سے اسلام تشخص ظاہر ہو۔
واللہ اعلم باالصواب
فضیلۃ العالم عبد اللہ عزام حفظہ اللہ