سوال (372)

مخصوص ایام میں خواتین
قرآن مجید کی تلاوت کر سکتی ہیں ؟ کیا دستانے پہن کر قرآن کو پکڑ سکتی ہیں ؟
خصوصا مدارس کی طالبات کے لئے کیا حکم ہے ؟ نیز کیا جنبی زبانی قرآن پڑھ سکتا ہے؟

جواب

حائضہ عورت قرآن کی تلاوت کر سکتی ہے لیکن چھونا جائز نہیں ہے ، جنبی تلاوت نہیں کر سکتا ہے ۔

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ

حائضہ قرآن کی زبانی تلاوت کرسکتی ہے ، باقی اولی یہ ہے کہ قرآن کو نہ چھوئے ، لیکن اس کے عوض ٹچ موبائیل جو اس کے زمرے میں نہیں آتا ہے ، ٹچ موبائیل سے قرآن پڑھ لے ۔

“لَّا يَمَسُّهٗۤ اِلَّا الۡمُطَهَّرُوۡنَؕ‏” [سورة الواقعة : 79]

یہ بحث الگ ہے ۔
باقی اولی یہ ہے کہ جو آداب علماء بتاتے ہیں ، وہ ملحوظ رکھے جائیں ۔
باقی جنبی کا معاملہ ہے ، اس میں یہ ہے جنابت کا مسئلہ اس کے اختیار میں ہے ، بہتر اور اولی یہ ہے کہ وہ غسل کرکے پھر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرے اور تلاوت کرے ، لیکن اس میں بھی ان شاءاللہ کوئی سختی نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ