سوال (461)

وضوء کرتے ہوئے اعضاء وضوء میں کوئی حصہ رہ جائے ، نماز کے بعد پتا چلے تو کیا اس پر نماز کا اعادہ ہے ؟

جواب

راجح بات یہ ہے کہ اس کو دوبارہ وضوء صحیح کرکے نماز کا اعادہ کرنا چاہیے ، کیونکہ جب وضوء نہیں ہوا ہے تو نماز کیسے ہو جائے گی ، یہ ایسی چیز نہیں ہے کہ علم اور عدم علم سے تعبیر کرکے گنجائش نکالیں، بس یہ اس کی سستی و کاہلی ہے ، اس کے حق میں نماز کا اعادہ ہی راجح رہے گا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ