سوال (610)
اعضاء وضو میں دائیں کو پہلے دھونا واجب ہے ؟ اگر کوئی قصدا بائیں دھوتا ہے تو ٹھیک ہے ۔ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں ۔
جواب
بعض علماء کرام “اذا توضاتم فابداوا” میں امر کو امر استحباب کہتے ہیں ۔
فضیلۃ الباحث سیف اللہ شریف حفظہ اللہ
دائیں کو پہلے دھونا مستحب ہے۔ قصداً بائیں کو پہلے دھونا مکروہ ہے لیکن وضو صحیح ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ