سوال (4687)

میں نے فجر کی سنتیں گھر میں ادا کی ہیں، لیکن جب مسجد میں گیا تو مسجد میں اذان نہیں ہوئی میں نے خود اذان دی تو کیا اس صورتحال میں فجر کی سنتیں دوبارہ ادا کرنی ہے؟

جواب

اذان کا مسئلہ بعد کا ہے، اگر فجر کا وقت داخل ہو چکا تھا، اس کے بعد آپ نے سنتیں پڑھی ہیں، تو آپ کو سنتیں پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ

اگر فجر کی سنتیں ٹائیم پر ہوئی ہیں، اور مسجد گئے تو ٹائیم ابھی تھا تو آپ کے لیے سببی نماز جائز ہے، اس پر عرب و عجم کا فتویٰ ہے، آپ دو رکعت سببی نماز تحیہ المسجد پڑھ سکتے ہیں، سنتوں کو نہیں دھرایا جا سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ