سوال 6880
ایک شخص فجر کی اذان مسجد میں دیتا ہے اب اذان اور جماعت کے درمیان قریب قریب 30 منٹ کا وقفہ ہے تو اذان فجر کے بعد فرض سے پہلے اس دورانیے میں فجر کی دو سنتوں کے علاوہ دیگر نوافل پڑھ سکتا ھے یا نہیں پڑھ سکتا؟
جواب
بعض علماء کے ہاں نماز وتر پڑھ سکتا ہے۔
البتہ سلف میں سے اکثر فجر کی أذان کے بعد فجر کی دو سنتوں کے علاوہ نفلی نماز کو مکروہ جانتے تھے۔
واللہ أعلم۔
فضیلۃ العالم عثمان زید حفظہ اللّٰہ




