سوال
مجھے کسی نے بتایا ہے کہ اذان کے بعد’ لبیک اللہم لبیک‘ مکمل تلبیہ پڑھیں، پھر درود شریف، پھر اذان کی دعا پڑھیں تو اس سے اللہ تعالی بہت جلد حج و عمرہ کی سعادت عطا فرماتے ہیں۔ کیا یہ بات درست ہے؟
جواب
الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!
اذان کے بعد مسنون اذکار یہ ہیں کہ درودھ پڑھیں (صحیح مسلم:384) اور پھر “اللهم رب هذه الدعوة…” والی دعا پڑھیں(صحیح بخاری:614)۔
اذان کے بعد تلبیہ پڑھنا کسی بھی حدیث سے ثابت نہیں ہے، یہ کسی کی اپنی ایجاد ہے، جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين
مفتیانِ کرام
فضیلۃ الشیخ ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ
فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ