سوال (4945)

اذان کا جواب دینا لازمی ہے؟

جواب

آذان کا جواب دینے کے استحباب پر اجماع ہے۔ جیسا کہ ابن قدامہ رحمہ اللہ وغیرہ نے نقل کیا ہے۔

فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ

اذان کا جواب دینا مسنون بمعنی استحباب ہے، لازم نہیں کہہ سکتے، اگر آپ کلمات نہیں دہرائیں گے تو اجر سے محروم ہو سکتے ہیں، لیکن کوئی سختی نہیں ہے، سیدنا امیر عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں آتا ہے کہ اذان ہو رہی ہوتی، آپ منبر پر بیٹھے تھے، لوگ باتوں پر لگے ہوتے تھے، جب خطبہ شروع ہوجاتا تو لوگ خاموش ہو جاتے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حتمی اور لازمی چیز نہیں ہے، استحباب ہی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ