سوال (3352)

جب اذان شروع ہو جائے تو لیٹا ہواانسان کھڑا ہو جاتا ہے کیا اس طرح کی کوئی حدیث ہے اور عورتوں کو سر وغیرہ ڈانپ لینا چاہیے؟

جواب

اذان کے ساتھ معلق ایسا کوئی حکم نہیں ہے کہ مشروط کردیا گیا ہو کہ اذان سن کر اگر آپ لیٹے ہیں تو بیٹھ ہوجائیں، بیٹھیں ہیں تو کھڑے ہو جائیں یا کھڑے ہیں بیٹھ جائیں، بات چیت چھوڑ دے ہزاروں نیکیاں کمائیں، جیسا کہ خواتین نماز پڑھیں یا پڑھیں، لیکن اذان کے وقت دوپٹہ سنبھال لیتی ہیں، یہ لوگوں کی باتیں ہیں، اس طرح کا کوئی شرعی حکم نہیں ہے، شرعی حکم یہ ہے کہ اگر آپ جواب دینے کی پوزیشن میں ہیں تو آپ کا جواب دینا مستحب و مسنون ہے، اس کو آپ اختیار کریں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ