سوال (3618)
فجر کی اذان سے پہلے کوئی مسجد میں آتا ہے اور وہ وتر پڑھ چکا ہے تو کیا وہ تحیۃ المسجد پڑھ سکتا ہے، کیونکہ فجر کی سنتیں تو اذان کے بعد ہی پڑھے گا؟
جواب
جی پڑھ سکتا ہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
اذان ضروری نہیں ہے، کوئی صبح صادق کے وقت داخل ہوگیا ہے تو سنتیں جائز ہو جاتی ہیں، ہو سکتا ہے کہ اذان والا سو رہا ہو، دیر سے اٹھے، البتہ آپ تحیہ المسجد آپ ہر صورت میں اگر وقت میسر ہے تو پڑھ سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ