سوال (5767)

اذان میں بھی محمد رسول اللہ کا نام آئے گا تو درود پڑھنا ہوگا؟ اذان میں تو جیسے مؤذن کہے گا ویسے ہی کہنے کا حکم ہے سوائے حی علی الصلاۃ اور الفلاح کے تو درود پڑھنا ہو گا لازمی؟ کوئی حوالہ بھی بتا دیں ویسے تو ہے جس نے درود نہ پڑھا اس پے اللہ کی لعنت۔ اذان میں بھی اور اقامت میں بھی یہ حکم لگے گا؟

جواب

یہ عام ہے، جب بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام آئے تو درود پڑھا جائے، اس شخص کو بخیل کہا گیا ہے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ پڑھے، اذان ہو یا اقامت ہو، کوئی حرج نہیں ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنا بہتر ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ