سوال (6412)

اگر کسی عہدے دار یا با اثر شخصیت کی مجلس میں دین کے مسائل غیر محتاط انداز میں بیان ہوں یا دینی احکامات کا وقار مجروح ہو تو کیا علماء کے لیے وہاں بیٹھنا درست ہے؟

جواب

مجبوری کے احکامات الگ ہوتے ہیں، اگر مجبوراً اور تحکما وہاں بیٹھا ہے، جس طرح کبار سلف صالحین کے ساتھ ہوا تھا، وہ سامنے گفتگو نہیں کر سکتے تھے، وہ طاقت و تلوار کا زور رکھتا ہے، بصورت دیگر جہاں تضحیک استہزاء ہو، دین کو بگاڑ کر پیش کیا جا رہا ہو، وہ امر بالمعروف کر سکتے ہیں تو کرلیں، ورنہ وہاں سے اٹھ جائیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ