سوال (2839)

جماعت سے نماز جاری ہے اور ایک شخص بعد میں آیا، پچھلی صف میں اکیلا ہے، کیا اگلی صف سے نمازی کھینچ سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

ہمارے ناقص علم کے مطابق منفرد مقتدی کے لیے جائز نہیں کہ صف بندی کے لیے اگلی صف سے کسی نمازی کو پیچھے کھینچے۔ اس حوالے سے علماء رحمهم الله تعالى نے یہی بیان فرمایا ہے کہ وہ یا تو اگلی صف میں شامل ہو جائے، اگر کچھ جگہ موجود ہے یا پھر کچھ دیر انتظار کر لے کہ کوئی اور نمازی آ جائے۔ باقی اس حوالے سے جو حدیث بیان کی جاتی کہ:

أن النبي صلى الله عليه وسلم قال لمن رآه يصلي وحده خلف الصف: ألا دخلت معهم أو اجتررت أحداً.

“یا تو وہ اگلی صف والوں سے مل جائے یا پھر کسی کو پیچھے کھینچ لے”
یہ حدیث صحیح نہیں ہے بلکہ سخت ضعیف ہے۔
والله تعالى أعلم والرد إليه أسلم.

فضیلۃ الباحث ابو دحیم محمد رضوان ناصر حفظہ اللہ