سوال (3843)
کیا باپ بیٹے کو اور بھائی بھائی کو صدقہ فطر اور زکوة دے سکتا ہے۔
جواب
شرعا جن کی کفالت فرض ہے ان کو زکوٰۃ نہیں دی جا سکتی ہے، جیسے کے باپ بیٹے کو نہیں دے سکتا ہے، شوہر بیوی کو نہیں دے سکتا ہے۔
فضیلۃ الباحث کامران الٰہی ظہیر حفظہ اللہ
اصل میں قاعدہ یہ ہے کہ اصول و فروع ایک دوسرے کو زکاۃ نہیں دے سکتے، خواہ وہ ساتھ رہتے ہوں یا الگ رہتے ہوں، والدین اہل و عیال کو زکاۃ نہیں دے سکتے، اولاد والدین کو نہیں دے سکتی، عمومی قاعدہ یہ ہے، البتہ کسی خاص مد میں علماء کرام اجازت دیتے ہیں، اگر کوئی کسی کا کفیل نہیں ہے، ذمے دار نہیں ہے، اور مقروض ہوگیا ہے تو اس خاص مد میں زکاۃ دینے کی علماء کرام اجازت دیتے ہیں، اگر اولاد مقروض ہے تو اس خاص مد میں والدین زکاۃ دے سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ