سوال (5556)

شوہر کو واپڈا اسکیم کی طرف سے پلاٹ ملا، وہ اپنی بیوی کے نام کردیا تھا، اب باقی جو قسطیں تھی، وہ بیوی اپنے بیٹے سے پیسے لے کر ادا کرتی تھی، اب وہ پلاٹ اس عورت کے باقی بچوں کا حق ہے، یا صرف پیسے دینے والا جو بیٹا ہے، اس کا حق ہے؟

جواب

کیا اس لڑکے نے ساری قیمت خود ادا کی ہے، یا والد صاحب کا بھی اس میں حصہ تھا، اگر ساری قیمت اس نے ادا کی ہے تو ظاہر سی بات ہے کہ وہ پلاٹ اس کا ہے، اگر والد صاحب یا کسی اور کا بھی اس میں حصہ تھا، پھر قیمت لگائی جائے گی، جس کا جو حصہ ہوگا وہ اس کو دیا جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ