سوال (4013)
باپ فوت گیا اس کی وراثت تقسیم کرنی ہے اس کی اولاد کے درمیان اب ایک بیٹی اس تقسیم سے پہلے فوت ہوگئی، اب اس کی اولاد میں بیٹے اور بیٹیاں دونوں موجود ہیں (یعنی میت کے نواسے اور نواسیاں) اب یہ بتائیں کہ جو میت کے نواسے اور نواسیاں ہیں ان کے درمیان ترکہ کس طرح تقسیم کیا جائے گا (مذکر و مؤنث میں برابر حصہ یا لذکر مثل حظ الانثیین کے تحت)
رہنمائی فرمائیں آپ کی نوازش ہوگی۔
جواب
دونوں جگہ وراثت للذكر مثل حظ الانثيين کے تحت تقسیم کی جائے گی۔
پہلے باپ کی وراثت اس کے بیٹے بیٹیوں اور دیگر ورثاء میں تقسیم کی جائے، جن میں یہ بیٹی بھی ہے جو بعد میں فوت ہو گئی۔
پھر جو اس بیٹی کے حصے میں آئے اس کو (اس بیٹی کی اگر کوئی دیگر جائیداد یا ترکہ ہے اس کو بھی ساتھ ملا کر) دوبارہ پھر اس کے بیٹے بیٹیوں وغیرہ میں تقسیم کیا جائے۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ