سوال (3055)

ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے اور بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں، ان کو چھوڑ دیا ہے اور پانچ سال سے لا تعلق ہے، نہ کبھی ملاقات کی ہے، نہ کبھی ملنے کی کوشش کی ہے تو کیا ایسے باپ کی ولایت بڑے بھائی کو منتقل ہو جائے گی؟

جواب

باپ تو اپنی حیثیت برقرار رکھے گا، رابطہ رکھے یا نہ رکھے، زندہ ہے تو ولایت برقرار ہے،
گمشدہ ہے کوئی اطلاع خبر نہیں تو پھر قائم مقام ولایت کر سکتا ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ