سوال (4353)
بچہ اگر کپڑوں پر الٹی کردے تو ان کپڑوں کا کیا حکم ہے؟ اس طرح پیشاب کے بارے میں بتا دیں۔
جواب
1: بچہ ہو یا بڑا الٹی نجس نہیں۔ اس لیے اگر الٹی کے چھینٹے یا تھوڑے بہت اثرات کپڑوں پر ہوں تو نماز صحیح ہے۔ البتہ کوشش کریں کہ اگر بو ہے تو اسے ذائل کرلیں۔
2: اگر دودھ پیتے بچے کا پیشاب کپڑوں کو لگ جائے تو چھینٹے مار لینا کافی ہے لیکن اگر بچی ہو خواہ اس کی بنیادی غزا دودھ ہو یا کوئی اور چیز، اس کے پیشاب کو اچھی طرح دھو کر ہی کپڑوں سے زائل کریں گے چھینٹے مارنا کافی نہیں۔ [بخاری: 223، ابو داؤد: 376، سندہ صحیح]
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ