سوال (785)
کیا بیٹے کے عقیقے کے لیے دو چھوٹے جانوروں کی قربانی ضروری ہے یا پھر ایک سے بھی کام چل سکتا ہے ؟
جواب
لڑکے کے عقیقے میں دو جانور ہیں ۔ جو آدمی واقعی غریب ہے ۔ دو جانوروں کی استطاعت نہیں رکھتا ہے ۔ وہ ایک ہی کر لے ۔ اللہ قبول کرنے والا ہے ۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
جی بیٹے کے عقیقے میں ایک جانور ذبح کر سکتے ہیں ، یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما اور امام عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے موطا امام مالک میں ثابت ہے ۔
فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ